رچبھیرے ہائی اسکول میں فوڈ فیسٹیول

0
0

سولاپور(نامہ نگار)۔ حیدرآباد روڈ پر واقع وڈی گھرکول میں حاجی عبدالکریم رچبھرے اردو ماڈل اسکول میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح تنظیم کے صدر حاجی بشیرراچبھرے نے کیا۔ پرنسپل کامرونیسا ایم نے فوڈ فیسٹیول میں آنے والے مہمانوں کا پھول دے کر خوش آمدید کیا۔
اس فوڈ فیسٹیول میں طلباء نے 50 اسٹالز لگائے تھے۔ ان تقریبات میں طلباء اور والدین کی بڑی تعداد میں شرکت کئے تھے۔ صدر حاجی بشیر رچبھرے نےتمام مہمانان کے ساتھ خصوصی نے طلباء کے اسٹالوں کا دورہ کیا اور ان کے تیار کردہ پکوانوں کا معائنہ کیا۔ طلباء سے بات چیت کی۔ اس سرگرمی کو کامیاب بنانے کے لیے سکول کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے بھرپور محنت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا