رویندر رینا نے پربھو شری رام پر دو بھجن گانے جاری کیے

0
0

کہایہ بھجن جموں و کشمیر کے لوگوں کے جذبات کے لیے وقف ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایودھیا میں بھگوان شری رام کی 500 سال بعد واپسی کا جشن منانے کے لیے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں و کشمیر نے 20 جنوری 2024 کو "کر اپنے اُن آوے دے رام” کے عنوان سے ڈوگری رام بھجن جاری کیا۔رویندر رینا، صدر، جموں و کشمیر بی جے پی نے اوم پربھو شری رام کا گانا جاری کیا۔ ان کے ساتھ جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ وبود گپتا، بی جے پی این ای ایم پریا سیٹھی، ضلع صدر پرمود کپاہی اور ریکھا مہاجن، مہیلا مورچہ کی صدر سنجیتا ڈوگرا، بی جے وائی ایم صدر ارون پربھات، سینئر لیڈر سنجے بارو، میڈیا انچارج ڈاکٹر پردیپ مہوترا، سوشل میڈیا انچارج انکیت گپتا اور دیگر پارٹی لیڈران ان کے ہمراہ تھے۔واضح رہے اس بھجن کو گلوکار ریاض ملک نے گایا ہے۔ وہیںرویندر رینا نے گانا ریلیز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھجن جموں و کشمیر کے لوگوں کے جذبات کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ بھجن بھگوان شری رام میں ہمارے ایمان کی عکاسی کرتا ہے اور ہمیں متحد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے تمام لوگوں نے ایودھیا میں شری رام مندر کی تعمیر کی حمایت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا