رویندر رینا نے وشال راہی کا ڈوگری میوزک البم’پیار دی گل‘ ریلیز کیا

0
0

کہا اس میوزک ریلیز ڈوگری ثقافت اور زبان کے فروغ میں اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے

لازوال ڈیسک

جموں؍؍بی جے پی صدر جموں و کشمیر رویندر رینا کے ساتھ اشوک کول (جنرل سکریٹری تنظیم)، وکرم رندھاوا (ایم ایل اے باہو)، ریکھا مہاجن، ونے گپتا، راجیو چاڑک، نریندر گپتا، بھارت بھوشن، رچیت کھوسلہ، ورون شرما، منمیت سنگھ، لوویشا گپتا، اور بہت سے دوسرے لوگوں نے یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران ڈوگری میوزک البم ‘پیار دی گل’ لانچ کیا۔یاد رہے البم کی ریلیز نے ڈوگری زبان کو فروغ دینے اور خطے کے بھرپور ثقافتی ورثے کو منانے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ اس موقع پررویندر رینا نے البم کے پیچھے باصلاحیت ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔

https://jkbjp.in/
واضح رہے ‘پیار دی گل’ کے عنوان سے اس البم میں وشال راہی کی روح پرور کمپوزیشن اورسریندر ساگر کے لکھے ہوئے گیت شامل ہیں۔ اس موقع پررویندر رینا نے اپنے میوزک البم کے ذریعے ڈوگری زبان کو فروغ دینے کے لیے وشال راہی اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ڈوگری جیسی علاقائی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "پیار دی گل” کی ریلیز ڈوگری ثقافت اور زبان کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے خطے کے منفرد فنکارانہ ورثے کے تحفظ میں مدد ملتی ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا