روہنگیائی پناہ گزینوں کامعاملہ: سابق کارپوریٹر سمیت 8افراد سے پوچھ تاچھ

0
0

یواین آئی

جموں؍جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں غیر قانونی طورپر آباد غیر ملکی باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے بیچ پولیس نے سابق جے ایم سی کارپوریٹر سمیت آٹھ افرادکو پوچھ تاچھ کی خاطر گرفتار کیا۔اطلاعات کے مطابق جموں میں روہنگیائی پناہ گزینوں اور بنگلہ دیشی باشندوں کے خلاف جموں وکشمیر پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ غیر ملکی باشندوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے والوں کی بھی تلاش شروع کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے رہائشی سہولیات فراہم کرنے کی پادائش میں جے ایم سی کے سابق کارپوریٹر سمیت آٹھ افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر گرفتار کیا۔معلوم ہوا ہے کہ جموں میں قیام پذیر روہنگیائی پناہ گزینوں کے قبضے سے آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہونے کے بعد پولیس نے ان کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا اور ابتک متعدد افرادکو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا