روہنگیائی شہریوں کے خلاف کشتواڑ پولیس کی کاروائی

0
0

تیرہ افراد کو کیا گرفتار، چھ روہنگیائی باشندے اور سات انکے حامی شامل
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ کشتواڑ پولیس نے تیرہ افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی، جن میں چھ روہنگیاء باشندے اور سات دیگر ان کے حامی شامل ہیں کیونکہ روہنگیا نے دچھن علاقے کے مقامی لوگوں کی مدد سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ، ووٹر کارڈ اور راشن کارڈ حاصل کیے تھے۔ اس سلسلے میں، ایف آئی آر زیر نمبر 22/2023 پولیس تھانہ دچھن میں درج کی گئی ہے اور اس کی سختی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کشتواڑ پولیس نے جن افراد کو گرفتار کیا ہے ان میں مشتاق احمد ولد دلاور شیخ ساکنہ کروسا ساؤنڈر دچھن، زنتا بیگم زوجہ مشتاق احمد ساکنہ میانمار حال کروسا ساؤندر دچھن،فیاض احمد ولد غلام احمد ساکنہ کیار دچھن، انوارہ بیگم زوجہ فیاض احمد ساکنہ میانمار حال کیار دچھن،صدام حسین ولد غلام حسین ساکنہ ساگرنا ساؤنڈر دچھن، شبو بیگم زوجہ صدام حسین ساکنہ میانمار حال ساگرنا ساؤندر دچھن، غلام محمد شیخ ولد عبد اللہ شیخ ساکنہ کروسا ساؤندر دچھن، تنویر احمد ولد غلام نبی ساکنہ تنڈر دچھن،لیلیٰ بیگم زوجہ تنویر احمد ساکنہ میانمار حال تننڈر دچھن،شاہنواز ماگرے ولد غلام حسن ماگرے ساکنہ ساؤندر دچھن، حسینہ جان زوجہ شاہنواز احمد ماگرے ساکنہ میانمار حال ساؤندر دچھن، ظہور احمد ولد عبدالعزیز ساکنہ کیار دچھن اور شاہینہ بیگم ساکنہ میانمار حال کیار دچھن شامل ہیں۔ کشتواڑ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں مصدقہ شواہد کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں، اور ان افراد سے قانون اور امن عامہ کے خلاف سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ کشتواڑ پولیس نے عوام کو یقین دلایا کہ قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا