شرکاء نے محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینے کا عہد بھی کیا
لازوال ڈیسک
جموں//روڈ سیفٹی کے جاری مہینے کے ایک حصے کے طور پر موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آن لائن روڈ سیفٹی کوئز کیلئے مائی گورنمنٹ ایپ پر نوجوانوں کو رجسٹر کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم چلائی گئی۔وہیں100 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی اور شرکت کے لیے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ فراہم کیے، جو موقع پر ہی تیار کیے گئے۔جبکہ یہ مہم پنکج بھگوترا، ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر، جموں کی ہدایت پر اور راجندر سنگھ تارا، ٹرانسپورٹ کمشنر، جموں و کشمیر اور نیرج کمار، حکومت کے انتظامی سیکریٹری، محکمہ ٹرانسپورٹ، جموں و کشمیر کی تمام تر نگرانی پر چلائی گئی۔مزید برآں، شرکا ء کو سڑک کے حادثات کو کم سے کم کرنے اور قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے روڈ ٹریفک کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔اس کے علاوہ موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں،افسران کے ساتھ تمام شرکاء کو محفوظ ڈرائیونگ اور محفوظ سڑک کے کلچر کو فروغ دینے کا حلف دلایا گیا۔ شرکاء کو روڈ سیفٹی اور گڈ سامریٹن پر ویڈیوز دکھائی گئیں۔