روس:کروکس سٹی ہال پرحملے میں 60افرادہلاک

0
55

ماسکو، 23 مارچ (یو این آئی) روس کے وزیر صحت میخائل مراشکوف نے کہا کہ ماسکو خطے میں واقع کروکس سٹی ہال پر دہشت گردانہ حملے کے بعد پانچ بچوں سمیت کل 115 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مراشکوف نے روسیا 24 ٹی وی چینل پر کہا کہ "اب تک، دہشت گردانہ حملے میں 115 افراد زخمی ہوئے ہیں، ہم نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا ہے، ان میں سے پانچ بچے ہیں، ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے، 110 بالغوں میں سے 60 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔”

واضح رہے کہ جمعہ کے روز ماسکو کے مضافات میں واقع کروکس سٹی ہال میں کنسرٹ کے مقام پر فائرنگ ہوئی جس کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کئی مسلح افراد نے پنڈال کے اندر فائرنگ کی۔ جائے وقوعہ پر ایمرجنسی اور سکیورٹی سروسز راحت رسانی میں مصروف ہیں۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے دہشت گردانہ حملے کا مقدمہ شروع کردیا ہے۔

روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 60 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا