رواں مالی سال میں 16 جون تک خالص براہ راست ٹیکس کلیکشن میں 45 فیصد اضافہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی ملک میں رواں مالی سال یکم اپریل سے 16 جون 2022 تک خالص براہ راست ٹیکس وصولی گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 45 فیصد بڑھ کر 339225 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔آج یہاں جاری ایک بیان میں یہ جانکاری دیتے ہوئے سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے کہا کہ مالی سال 2021-22 کی اسی مدت میں یہ رقم 233651 کروڑ روپے تھی۔ اس خالص براہ راست ٹیکس کی وصولی میں کارپوریٹ ٹیکس 170583 کروڑ روپے ہے اور سیکورٹیز ایکسچینج ٹیکس سمیت ذاتی انکم ٹیکس 167960 کروڑ روپے رہا ہے۔سی بی ڈی ٹی نے کہا کہ اس مدت کے دوران مجموعی براہ راست ٹیکس کی وصولی 369559 کروڑ روپے رہی ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 264382 کروڑ روپے سے 40 فیصد زیادہ ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایڈوانس ٹیکس کا کلیکشن101017 کروڑ روپے رہا، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 75783 کروڑ روپے کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا