فلم ”گلی بوائے“ 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ےو اےن اےن
ممبئی/´/بالی وڈ سٹار رنویر سنگھ کا ویلنٹائن ڈے پر مداحوں کیلئے خاص تحفہ‘ نئی فلم “ گلی بوائے” 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق زویا اختر کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں رنویر سنگھ نے ممبئی کے انڈر گراو¿نڈ ریپر سنگر مراد شیخ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ انکے مد مقابل مقبول فنکارہ عالیہ بھٹ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ فلم کی کہانی دو محبت کرنےوالے پریمیوں کے گرد گھومتی ہے جو منزل کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں، فلم میں ہیرو کے دل و دماغ پر ناکامی اور مایوسی چھائی ہے تاہم اچھے دنوں کی تلاش میں وہ مسلسل جستجو کرتا فلم کی کہانی آگے بڑھاتا ہے۔رنویر اور عالیہ بھٹ کی ایک ساتھ پہلی فلم مداحوں کیلئے ویلنٹائن ڈے کے موقع پرسپیشل گفٹ ہے