شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ شہنشاہ پہاڑ حضرت پیر غلام شاہ بادشاہ شاہدرہ شریف کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر چیئرمین وقف بورڈ درخشاں اندرابی شاہدرہ شریف پہنچیں جہاں شاہدرہ شریف پہنچنے پر بھارتی جنتا پارٹی کے سینئررہنما رنجیت تارا رکن ڈی ڈی سی تھنہ منڈی عبدالقیوم میر بھارتی جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر محمد زاہد نے چیئرمین موصوف کا والہانہ استقبال کیا اور ان کے کام کی سرہانہ کی۔’ لازوال ‘کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے رنجیب تارا نے کہا جس طرح سے چیئرمین وقف بورڈ درخشاں اندرابی کام کر رہی ہیں یہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے ۔انہوں نے کہا ہم ان کے لیے نیک خواہش کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ آگے بھی عوام کی فلاح و بہبودی کے لیے اسی طرح کام کرتی رہیں۔