رنجاٹی ادبی اکٹھ کے بینر تلے بنالی ڈھوک تراڑانوالی میں یک روزہ کثیراللسانی محفل مشاعرہ منعقد

0
0

خطہ پیرپنچال کے شہرہ آفاق شعراءکرام اورمعززشخصیات کی کثیر تعداد کے علاوہ تحصیل انتظامیہ کی بھر پور شرکت
منظور حسین قادری
سرنکوٹ رنجاٹی ادبی اکٹھ کے بینر تلے تحصیل سرنکوٹ بلاک بفلیاز کے مختلف صحت افزا مقامات پر مسلسل پانچویں مشاعرہ کا بنالی ڈھوک تراڑانوالی میں دوسری بار منعقدہ محفل مشاعرہ کی صدارت پروفیسر جہانگیر اصغر شعبہ اردو جی ڈی سی سرنکوٹ نے کی مہمانان خصوصی ریاض احمد صابر سابق سرپنچ تراڑانوالی منیر حسین خان لیکچرار عطاءاللہ شاد نائب تحصیلدار سرنکوٹ راجندر کمار شرما نائب تحصیلدار بفلیاز رمیش سنگھ مہمانان ذی وقار ماسٹر سجاد چوہان اشتیاق چیچی گلشن جبکہ نظامات کے فرائض عبدالحمید انیس نے سرانجام دیے اور پریس کونسل سرنکوٹ کے ذرائع ابلاغ امیر الدین زرگر کی قیادت میں سرگرم عمل رہے واضح ہو کہ اپنی نوعیت کے منفرد کثیراللسانی مشاعرہ کا آغاز اللہ تعالیٰ کے مقدس کلام سے ہوا بعدہ? خراج عقیدت بحضور سرور کائنات پیش کیا گیا فلک بوس پہاڑوں کے دامن سدا بہار جنگلات کے پہلو اور بنالی ڈھوک کے دلکش ودلفریب وسیع وعریض ہریالے میدان میں رونق افروز شعرائ کرام کے اعزاز میں پرتباک استقبالیہ اس امر کا غماز تھا کہ ایک طرف سخنوری کو فروغ تو دوسری طرف آپسی ہم آہنگی کو تقویت کے تقاضے پورے کئے گئے جو وقت کی اہم ضرورت تھی دور افتادہ سنگلاخ وصحت افزا مقام پر محفل مشاعرہ کے انعقاد کے اسباب کی فراہمی پر رنجاٹی ادبی اکٹھ کے سربراہ اعلیٰ مختار حسین مجاز کی کاوشوں کو سراہا گیا درج فہرست شعراکرام نے محفل مشاعرہ میں اپنی تخلیقی بساط کے مطابق طبع آزمائی ماسٹر عبدالقیوم انجم ماسٹر مشتاق فانی مقصود مروت ماسٹر سجاد چوہان اشتیاق احمد اشتیاق ڈاکٹر غلام جیلانی ایاز احمد سیف عطااللہ شاد برکت حسین شاد صدام صارف نائب تحصیلدار مجسٹریٹ سرنکوٹ نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا ایسی ادبی تقریبات ناگزیر ہیں انتظامیہ ہرممکن اس عمل میں تعاون پیش کرے گی آخر میں صدارتی خطبہ میں پروفیسر جہانگیر اصغر نے مشاعرہ کی نمایاں کامیابی تہنیت وتبریک کے حسین جملوں سے محفل مشاعرہ کو تکمیل کیا وہیں مختار حسین مجاز نے مشاعرہ میں شامل شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا