رمضان المبارک کے دوران بلاتعطل بجلی اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں: سجاد شاہین

0
0

این سی لیڈر نے گول سنگلدان علاقوں کا وسیع دورہ کیا ،مقامی عوام سے کی ملاقات
لازوال ڈیسک
بانہال؍؍ نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما اور ضلع صدر رامبن سجاد شاہین نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ گول اور سنگلدان سمیت ضلع رامبن میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے بلاتعطل بجلی اور پانی کی فراہمی سمیت تمام مناسب انتظامات کرے۔پیر کو گول، سنگلدان، کینتھا اور ہاروگ کے اپنے ایک دن کے وسیع دورے کے دوران، شاہین نے متعدد لوگوں سے ملاقات کی اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت بھی کی۔ اس دوران مقامی لوگوں نے انہیں سڑکوں کی خستہ حالی، دور دراز علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی کے علاوہ ان کے گاؤں میں صحت کی سہولیات کی کمی کے بارے میں آگاہ کیا۔
وہیںلوگوں نے کئی دیہاتوں میں پینے کے پانی کی قلت کی بھی شکایت کی اور گول میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کی عمارت کی تعمیر اور چپراں نالہ پر فوری پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔اس موقع پرشاہین نے منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ پر روک لگانے کے لیے خصوصی مارکیٹ چیکنگ سکواڈز کی تشکیل کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ضلعی اور مقامی انتظامیہ سے بھی کہا کہ حکومت کی منظور شدہ ریٹ لسٹوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
شاہین نے مزید مطالبہ کیا کہ ضلعی اور تحصیل سطح کے حکام سبزیوں اور پولٹری سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنائیں اور صارفین کو سرکاری ڈپووں سے گیس، مٹی کا تیل، آٹا اور چینی کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔شاہین نے ضلع بھر میں بلاتعطل بجلی اور پانی کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔بعد ازاں، شاہین نے پارٹی کے ضلعی صدر ایس ٹی سیل اور ڈی ڈی سی کونسلر گول چودھری سخی محمد، سینئر پارٹی لیڈر حاجی گلزار احمد شان، زونل نائب صدر ریاض احمد میر، گلزار احمد منہاس، چودھری محمد اقبال، اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا