رمضان المبارک و بیساکھی تہوار کے پیشِ نظر کئی محکموں پر مشتمل ایک ٹیم نے بازار کا معائنہ کیا

0
0

اشیاء کی نرخوں کے اعتدال و معیار کی جانچ پڑتال کی، خلاف ورزی کرنے والوں کے کاٹے چالان
سرفرازقادری
پونچھ؍؍مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص میں رمضان المبارک و بیساکھی کے تہوار کے پیشِ نظر کئی محکموں پر مشتمل ایک ٹیم جس نے بازار کا معائنہ کر مختلف اشیاء کی نرخوں کے اعتدال و معیار کی جانچ پڑتال کی اور سڑی گلی سبزیاں فروخت کرنے والے، دوکانوں پر صفائی کا خیال نہ رکھنے والے و طے شدہ نرخوں سے زائد وصولنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکے چالان کاٹے جبکہ محکمہ میونسپلٹی نے ناجائز تجاوزات کے خلاف خاص مہم چلاتے ہوئے سڑکوں پر سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا اور دوکانداروں کو انتباہ دیا کہ وہ اپنی دوکانوں کی حدود کے باہر سامان نہ لگائیں ورنہ انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ٹیم میں محکمہ فوڈ سیفٹی کے اسسٹنٹ کمشنر پونچھ طارق محمود ، محکمہ خوراک و رسادات، امورِ صارفین و عوامی تقسیم کاری کے تحصیل سپلائی آفیسر منموہن سوری، محکمہ میونسپلٹی کے خلاف ورزی انسپکٹر امرپال سنگھ، محکمہ میونسپلٹی کے سینیٹری انسپکٹر عبدالرحمان، محکمہ لیگل میٹرولوجی کے افسران و دیگر ملازمین بھی شامل رہے۔ بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود نے کہا کہ بازار کی چیکنگ مسلسل جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دکانداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اشیاء کی نرخوں کے اعتدال و معیار کا خاص خیال ورنہ سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ انہوں نے دوکانداروں سے اپیل کی ہیکہ وہ ماہِ مقدس کے ان مقدس ایام میں بہترین معیار کی اشیاء فروخت کریں اور نرخوں کے اعتدال کا خاص خیال رکھیں تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا