رجوری سانحہ پر حضرت مولانا محمد سخی خان راٹھور کا اظہار افسوس

0
0

انتظامیہ جلد تحقیقات کر کے ملوثین کو کیفر کردار تک پہنچائے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍تنظیم علماء اسلام کے ریاستی جنرل سیکرٹری حضرت مولانا محمد سخی خان راٹھور نے رجوری سانحہ پر جس میں تین مقامی لوگوں کی مبینہ حراستی موت اور آرمی کے جوانوں کی شہادت پر اور ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد شفیع میر کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے ۔رجوری میں تین مقامی لوگوں کی حراستی موت پر مولانا موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ جلد از جلد تحقیقات کر کے حادثے میں فوت ہونے والے افراد کو انصاف دلائے اور مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچا کر سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے کیونکہ ایسے لوگوں کا سماج میں کھلی ہواؤں میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے جو ملک کی اور ریاستی کی سلامتی میں خلل پیدا کرتے ہیں ۔حضرت مولانا محمد سخی خان راٹھور نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی لوحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحومین کی بخشش اور مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے لواحقین کو اور دیگر پسماندگان کو صبر و تحمل عطا فرمائے جو صبر کریں۔ اس پر اللہ رب العزت اجر عظیم عطا فرمائے ۔مولانا محمد سخی خان راٹھور نے دہشت گردوں کی طرف سے آرمی نوجوانوں پر حملہ اور ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد شفیع میر کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اور جموں کشمیر انتظامیہ کی طرف سے آئے روز یہ دعوے کیے جاتے ہیں کہ جموں کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ان حادثات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کے دعوے کھوکھلے ہیں حکومت صرف بیان بازی کر رہی ہے زمینی سطح پر کام کرنے میں اور دہشت گردی کو ختم کرنے میں بری طرح فیل ہوتی جا رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا