رجنی کانت بس کنڈیکٹرسے بنے ہیر و

0
0

12 دسمبر ، یوم ولادت کے موقع پر
ممبئی، 11 دسمبر (یو این آئی ) جنوبی ہند فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے بطور اداکار اپنے کیرئیر کا آغاز نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم اپورو راگنگل سے کیا، جس کے ڈائریکٹر کے بال چندر تھے، جنہیں رجنی كانت اپنا گرو مانتے ہیں۔

رجنی کانت 12 دسمبر، 1950 کو بنگلور کے ایک مراٹھی خاندان میں پیدا ہوئے۔
ان کا تعلق تمل ناڈو ریاست سے ہے اور حقیقی نام شیواجی راؤ گائیکواڑ ہے ۔
ان کے والد کا نام راموجی راؤ اور ماں کا نام جیجابائی گائیکواڑ ہے۔
ابتدائی دور میں انہوں نے بس کنڈیکٹر کا کام شروع کیا اور اس دوران انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا۔

دریں اثنا، تامل فلموں کے مشہور ڈائریکٹر کے بال چندر نے ایک ڈرامہ میں رجنی کانت کی کارکردگی دیکھی جس سے وہ بہت متاثرہوئے۔
سال 1975میں کے بال چندر کی ہدایت میں بنی تمل فلم اپوروراگنگل سے رجنی کانت نے اپنی فلمی کیرئیر کی شروعات کی۔
اس فلم میں کمل ہاسن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

سال 1978 میں آئی فلم بھیروی میں رجنی کانت کو کلیدی رول ادا کرنا کا پہلا موقع ملا۔
یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
اس فلم کے ساتھ ہی رجنی کانت بھی سپر اسٹار بن گئے ۔
اس کے بعد 1980 میں رجنی کانت کی ایک اور سپر ہٹ فلم بلا ریلیز ہوئی۔
بلا امیتابھ کی سپر فلم ڈان کا ریمیک تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا