رتن لال گپتا نے جموں خطے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا

0
0

دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات اور زیادہ عملی نقطہ نظر کا جائزہ لینے پر دیازور
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں خطہ میں دہشت گردی کے واقعات میں پریشان کن اضافے کے تناظر میں، رتن لال گپتا صوبائی صدر جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس جموں نے بدھ کے روز بگڑتی ہوئی سیکورٹی صورتحال اور دہشت گردی کو مؤثر طریقے سے روکنے میں انتظامیہ کی واضح ناکامی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔شیر کشمیر بھون جموں میں وائی این سی جموں کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، رتن لال گپتا صوبائی صدر جموں نے کہا کہ جموں خطہ میں 72 گھنٹوں کے اندر تین دہشت گردانہ حملوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے بارے میں انتظامیہ کی طرف سے بنائے گئے منفی بیانیے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ سب کے لیے تشویشناک ہے۔
گپتا نے کہاکہ یہ دیکھنا تشویشناک ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے متعدد یقین دہانیوں اور لمبے لمبے دعوئوں کے باوجود، زمینی حقیقت بہت مختلف تصویر پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں خطہ کے لوگ خوف کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں، اور ٹھوس کارروائی کا فقدان سخت مایوس کن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی قریب میں بہت سے دہشت گردانہ حملوں نے دہشت کا ماحول پیدا کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط کرنا چاہئے، سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان تال میل کو بڑھانا چاہئے، اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ سیکورٹی اہلکاروں کو مناسب طریقے سے لیس اور مدد فراہم کی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا