کہامہاراجہ ہری سنگھ کی توہین ناقابل برداشت، بچگانہ حرکتوں سے بازآجائیں ،کھلی بحث کاچیلنج
’’جموں میں ہر گھر میں اگر کوئی ووٹر رہتا ہے تووہ مہاراجہ ہری سنگھ جی کاووٹر ہے ،ڈوگرہ سماج توہین کامنہ توڑ جواب دے گا‘‘
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ مرکزی وزیروجموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے چناوی مہم کے انچارج جی کشن ریڈی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کی جانب سے مہاراجہ ہری سنگھ کے حوالے سے استعمال کردہ زبان کی شدید مذمت کی۔ ریڈی کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی کی طرف سے مہاراجہ ہری سنگھ کی توہین نہ صرف شرمناک ہے، بلکہ یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی توہین بھی ہے۔
https://jkbjp.in/
جی کشن ریڈی آج یہاں الیکشن میڈیا سینٹر میںجموں وکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کار گزار صدر ست شرما، سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، راجیہ سبھا کے ایم پی انجینئر غلام علی کھٹانہ، ترجمان ارون گپتا، اور بلبیر رام رتن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
ریڈی نے راہول گاندھی کے حوالے سے کہا، "آپ نے مہاراجہ ہری سنگھ کو ہٹانے اور باہر نکالنے کی جو زبان استعمال کی ہے، وہ واقعی شرمناک ہے۔ آپ کی یہ باتیں تاریخ سے ناآشنا ہونے کا ثبوت ہیں۔‘‘ انہوں نے راہول گاندھی کو مشورہ دیا کہ وہ تاریخ کا مطالعہ کریں اور بھارت کے لوگوں کی تاریخ کو سمجھنے کی کوشش کریں۔جی کشن ریڈی نے کہاکہ کانگریس پارٹی رہنما راہول گاندھی جی جموں وکشمیرمیں چناوی دورے پرہیں اورمہاراجہ ہری سنگھ کیلئے جو زبان استعمال کی راہول گاندھی نے وہ قابل مذمت ہے،اُنہوں نے کہاکہ وہ مہاراجہ ہری سنگھ کوہٹایاگیا ،باہر نکالاگیا، ایسی زبان زشرمناک ہے۔انہوں نے کہامیں ان کی اس بات کی مذمت کرتاہوں مسترد کرتاہوں۔جی کشن ریڈی نے کہا’’راہول گاندھی جی تھوڑا تاریخ پڑھنے کی عادت ڈالیں ، تاریخ سیکھنے کی عادت ڈالیں،آپکو اکیس سال ہوگئے ،لوگ آپکو اتنی بار آپ کی پارٹی کوہرا رہے ہیں‘‘۔
ریڈی نے کہا’’دس سال آپ نے کھلوناوزیراعظم بن کر ملک چلایا،دس سال آپ کو اپوزیشن میں رہے ،آپ کو بھارت کے لوگوں کی تاریخ معلوم نہیں،بھارت کی پد یاترا کرنے کے بعد بھی آپ کوکچھ علمیت نہیں،اتنے دن پد یاترا کرکے آپکو بھارت سمجھ میں نہیں آیاتوزندگی میں کبھی سمجھ نہیں آئیگا‘‘۔’’آپ کو اکیس سال ہوگئے ہیں، اور لوگ آپ کی پارٹی کو بار بار ہرا رہے ہیں۔‘‘ریڈی نے مزید کہا کہ گاندھی کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ’’آپ نے دس سال تک کھلونا وزیراعظم بن کر ملک چلایا اور اس کے بعد آپ کو اپوزیشن میں رہنا پڑا۔‘‘
ریڈی نے واضح کیا کہ اگر راہول گاندھی میں ہمت ہے تو وہ مہاراجہ ہری سنگھ کی اصلاحات اور ان کے کاموں پر کھلی بحث کے لیے تیار ہوں۔ ’’ہم جموں میں مہاراجہ ہری سنگھ پارک میں کھلی بحث کے لیے تیار ہیں۔ ہم ہر موضوع پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، چاہے وہ امن، ترقی، یا حقوق دینے کی بات ہو۔‘‘ اُنہوں نے کہا’’آج ہٹایاگیا، نکال دیا گیا، ہم بھگایا، ایسی زبان آج راہول گاندھی کی جانب سے مہاراجہ ہری سنگھ کیلئے بولنا جموں وکشمیرکے لوگوں کی توہین ہے‘ خاص طورپرجموں کے لوگوں کی توہین ہے‘‘۔ اُنہوں نے کہا’’آج جموں میں ہر گھر میں اگر کوئی ووٹر رہتا ہے وہ مہاراجہ ہری سنگھ جی کاووٹر ہے ،اتنی محبت کرتے ہیں لوگ مہاراجیہ سے‘‘۔
اس موقع پر، جی کشن ریڈی نے لیفٹنٹ جنرل گورنر منوج سنہا کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ یہ کوئی نیا نظام نہیں ہے، بلکہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی گورنر کی تقرری اسی طرح کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ مودی نے نہیں لایا، بلکہ یہ پورے ملک کا نظام ہے، اور الگ ریاستوں سے ہی ہر ریاست میں گورنر لائے جاتے ہیں۔‘‘اُنہوں نے کہاکہ یہ نہرو کے زمانے سے چل رہاہے۔اُنہوں نے کہا’’14سے15گورنر آئے محض ڈاکٹر کرن سنگھ کے علاوہ کوئی بھی گورنر جموں وکشمیرکا نہیں تھا،یہ یہاں ہی نہیں یہ پورے ملک میں ایسا نظام ہے،یہ مودی نے نہیں لایا یہ پورے ملک کانظام ہے‘‘۔اُنہوں نے کہا ’’الگ ریاستوں سے ہی ہر ریاست میں گورنر لائے جاتے ہیں،جموں وکشمیرمیں سارے گورنر باہر سے تھے‘‘۔
اُنہوں نے کہاکہ راہول گاندھی کابچگانہ ذہنیت کے مالک ہیں،مہاراجہ ہری سنگھ کے بارے میں بدسلوکی کرتے ہیں،سپریم کورٹ کے خلاف بات کرتے ہو،پارلیمنٹ کے خلاف بات کرتے ہو،فوج کیخلاف بات کرتے ہوئے،الگ الگ سماجوں کے خلاف بات کرتے ہو،راہول گاندھی صرف وزیراعظم بننے کاخواب دیکھ رہے ہیں،اُن کے من میں اس کولیکر جوبھاجپاکیخلاف غصہ تھا اُس کی بوکھلاہٹ نکال رہے ہیں۔ جی کشن ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ’’ہم نے غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ مفت علاج، تعلیم، اور راشن سب کچھ مودی سرکار نے فراہم کیا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’مودی سرکار نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا ایک انقلاب لایا ہے۔ میڈیکل کالج، ڈگری کالج، آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایم، اور ایمز جیسے ادارے جموں وکشمیر میں قائم کیے گئے ہیں۔‘‘ریڈی نے راہول گاندھی کے دور حکومت کی سخت تنقید کی اور کہا، ’’آپ کے دور میں پتھربازی، دہشت گردی، اور ہلاکتیں ہوتی تھیں۔ اگر راہول گاندھی میں ہمت ہے، تو ہم ہر موضوع پر بحث کے لیے تیار ہیں۔‘‘ریڈی نے آخر میں کہا کہ وہ راہول گاندھی کے ساتھ جموں وکشمیر کے صحافیوں کے سامنے بحث کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔