راہل گاندھی کی سالگرہ پر کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کی مبارکباد

0
0

یواین آئی
نئی دہلیکانگریس صدر راہل گاندھی کے 48 ویں سالگرہ کے موقع پر منگل کو پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیاکانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے ٹوئٹ کرکے کہا، "ہمارے لیڈر راہل گاندھی کو سالگرہ مبارک ہو۔ آپ کا اعتماد، آپ کے عزائم،آپکی وابستگی ،آپکی عاجزی و انکساری اور ہمدردی ہمیشہ حقیقت، انصاف، مساوات کی راہ پر کانگریس کی رہنمائی کرتا رہے ”۔پارٹی کارکنوں نے مسٹر گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر بہت سے پروگراموں کا انعقاد کیا ہے ۔ یوتھ کانگریس نے بھی پارٹی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آئے ان کی پہلی سالگرہ کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی ہیں۔ یوتھ کانگریس نے عام لوگوں کے درمیان جمہوریت کی لڑائی کے مسٹر گاندھی کے پیغام کو پھیلانے کے لئے ‘رن فار آر جی’ کا انعقادکیا ہے ۔ہریانہ کانگریس کے سربراہ اشوک تنور اس موقع پر 2019 کے اسمبلی انتخابات کے لئے ریاست کے ہر گھر سے حمایت مانگنے کے تحت’کانگریس گھر گھر’ مہم کی شروعات کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اتر پردیش کے کانگریس لیڈر اور کارکن لکھن¶ واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں ریاستی صدر راج ببر کے ساتھ ایک بہت بڑا کیک کاٹ کر مسٹر گاندھی کی سالگرہ منائیں گے ۔اس کے بعد ‘سیوا دل ‘ کے رہنما مسٹر گاندھی کیلئے درازی¿ عمر کی دعا اور ان کے ملک کا اگلا وزیر اعظم بننے کے کی پرارتھنا کے ساتھ ہون اور پوجا کریں گے ۔ کانگریس لیڈر اسپتالوں میں جا کر مریضوں کو پھل اور مٹھائیاں بانٹیں گے اور بعد میں کانگریس کے دفتر میں ایک بہت بڑا بھنڈارے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا