یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں آئندہ 11 ستمبر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی حیثیت سے مستقبل میں ہندوستانی جمہوریت کی توقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔کیلیفورنیا یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر راہل گاندھی "انڈیا ایٹ 70: ریفلیکشن آن دی پاتھ فارورڈ” کے موضوع پر لیکچر دیں گے ۔ اس پروگرام کا اہتمام برکلے ریسرچ آن کنٹمپریری انڈیا پروگرام اور انسٹی چیوٹ فار ساؤتھ ایشیا اسٹڈیز کی طرف سے مشترکہ طورپر کیا جارہا ہے ۔ یونیورسٹی نے کہا ہے کہ 2013 میں کانگریس کے نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے قابل قدر کام کیا ہے ۔ اس لئے ، ہم ہندوستان کے مستقبل کے امکانات پر ان کے خیالات سننا چاہتے ہیں۔