جموں و کشمیر ریاست کے درجےاور نوجوانوں کے مسائل پر کی بات
کہا ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست کے درجے کو گھٹا کر یوٹی میں تبدیل کیا گیا
لازوال ڈیسک
سرینگر//جموں وکشمیر کے اپنے دورے کے دوران کانگریس لیڈر اور حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان سے سرینگر میں ملاقات کی۔ ورکران سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے جموں وکشمیر سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے اس موقع پر بھاجپا حکومت کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے جموں وکشمیر کے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں نفرت کے بازار میں محبت کی دوکان کھولنی ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر انتخابات کے دوران اتحاد پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اتحاد کریں لیکن محبت کے ساتھ