راہل گاندھی لوک سبھا میں ہوں گے کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍کانگریس لیڈر راہل گاندھی 18ویں لوک سبھا میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر بنائے گئے ہیں۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے منگل کی شام کو پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن اتحاد کی پارٹی لیڈروں کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے مسٹر گاندھی کو لوک سبھا میں کانگریس کا لیڈر مقرر کیا ہے اور یہ اطلاع پروٹیم اسپیکر بھرتہری مہتاب کو دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ مسٹر گاندھی کو حال ہی میں پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بننے کی درخواست کی تھی۔ کانگریس کے مقررہ 55 سیٹوں سے کم ارکان ہونے کی وجہ سے 16ویں اور 17ویں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر کا درجہ نہیں دیا گیا۔
اگرچہ کانگریس نے لوک سبھا انتخابات سے پہلے مسٹر گاندھی کو وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر اعلان نہیں کیا تھا، لیکن وہ انتخابات میں پارٹی کا اہم چہرہ تھے۔ انتخابی مہم کے دوران ان کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ اور ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اور ’آئین بچاؤ مہم‘ کی وجہ سے پارٹی کو اس الیکشن میں زبردست فائدہ ہوا ہے۔رائے بریلی پارلیمانی سیٹ سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہونے والے مسٹر گاندھی آج جب لوک سبھا میں حلف لے رہے تھے تو وہ اپنے ہاتھ میں آئین کی ایک کاپی بھی لے کر آئے تھے اور پارٹی کے کئی دیگر اراکین نے بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں حلف لینے کے دوران آئین کی کاپی ہاتھ میں رکھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا