رانا نے اکتالیس لاکھ پی ایچ ای کو دے کر پانی کی فراہمی کو یقینی بنائی لوگ عوام مینڈھر سے ترقی کے نام پر نہیں رانا کو شکست دینے کیلئے ووٹ مانگنا افسوسناک: تنویر خان

0
0

 

اعجازکوہلی

مینڈھرممبر اسمبلی مینڈھر جاوید رانا نے پی ایچ ای میں اکتالیس لاکھ روپے دے کر عوام سب ڈویڑن مینڈھر کے ساتھ انصاف کیا جس کے لئے ہم جاوید رانا کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں تنویر خان نے کہا کہ مخالف جماعت کہ چند نا سمجھ لوگ صرف کمینٹ کرنے میں لگے ہیں لیکن کوئی بھی شخص سچ بولنا نہیں چاہتا کہ سب ڈویڑن مینڈھر کی تقدیر بدلنے میں ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید رانا نے کیا قربانی پیش کی ہیں تنویر نے کہا آج تک جتنے بڑے پراجیکٹ مینڈھر میں دیکھے جا سکتے ہیں ان سب میں رانا نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کو عوام مینڈھر کھبی فراموش نہیں کریں گئی خان نے کہا کہ آج مخالف جماعت کی بوکھلاہٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو مینڈھر کی ترقی کی فکر نہیں بلکہ سیاست میں کھڑے رہنے کی ہوڑ ہے اللہ عزت بھی دیتا ہے اور زلت بھی رانا صاحب کو اللہ نے یہ مقام دے کر عوام کی خدمت کرنے کا موقعہ دیا جس میں سو فیصد کامیابی حاصل کی ہے خان نے کہا یہ بات بھی سچ ہے کہ بہت ساری جگا ایسی ہو سکتی ہے جہاں اس انداز میں ترقی نہیں ہوئی لیکن اس کو ایسے پیش کرنا کہ سب ڈویڑن مینڈھر ویسے کا ویسا ہے بلکل غلط ہے نیشنل کانفرنس کہ ہر ورکرز کی طرح تنویر خان نے 2002 سے بعد کا ذکر کیا کہ عوام مینڈھر کو کیا ملا انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2008 میں شکست کے باوجود عوام کے پیار نے اپنا جلوہ دکھایا اور جاوید رانا کو ڈپٹی سپیکر بنا دیا جس سے انہوں نے عوام مینڈھر کی بے لوث خدمت کی خان نے کہا 2014 میں عوام نے اسمبلی حلقہ مینڈھر سے جیت دیلا دی تب سے آج تک اپوزیشن جماعت میں رہنے کے باوجود کئی تاریخی کاموں کا انجام دیا ہے وہ الگ بات ہے کہ مخالف خیمہ سچ کہنے سے گریز کر رہا ہے لیکن عوام سب ڈویڑن سب جانتی ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا