رام مندر تحریک کی وجہ سے سنیاسی ہوں:یوگی

0
0

لکھنؤ://رامندر کے پران پرتشٹھا تقریب کی کریڈٹ لینے کی کوشش کی اپوزیشن جماعتوں کے الزامات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ رام مندر تحریک کی وجہ سے وہ سنیاسی ہیں اور مندر میں جو بھی سیوک بن کر آئے گا اس کا استقبال کیا جائے گا۔
ایک ٹی وی چینل کے کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ‘ ہم شری رام للا کے پران پرتشٹھا تقریب’ کی کریڈٹ نہیں لے رہے ہیں۔ ہم تو وہاں سیوک بن کر جارہے ہیں۔ مندر کا دعوت نامہ کانگریس، سماج وادی پارٹی سمیت سب کو ملا ہے۔ انہیں رام مندر میں آنے سے کسی نے روکا نہیں ہے وہ رام کے سیوک بن کر آئیں جو رام کا سیوک بن کر آئے گا اس کا استقبال ہے۔رام مندر تحریک سے ہم بہت پہلے جڑے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ رام مندر تحریک کی وجہ سے میں سنیاسی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے قابل احترام گرودیو رام مندر تحریک کے صف اول کے جنگجوؤں میں سے ایک تھے۔ اس دور میں بھی اس تحریک کی قیادت ان کے ذہن میں تھی اور گورکھ پیٹھ ان کے ساتھ تھا۔ یہ تحریک ان کے گرو، آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد کی قیادت میں آگے بڑھی۔اب رام للا پرکٹ ہورہے ہیں، اس سے بڑھ کر خوشی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔
یوگی نے کہا’ہم مندر میں رام کے بھکت اور رام کے خادم کے طور پر موجود ہوں گے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم رام کاج میں شراکت دار بن گئے ہیں۔ جس کام کودرجنوں نسلیں نہ دیکھ سکیں وہ 500 سال بعد آیا ہے۔ رام مندر کے لیے تین لاکھ سے زیادہ لوگ شہید ہوئے اور 76 سے زیادہ بار تنازعات ہوئے۔ رام مندر تحریک سے وابستہ لوگ گورکھ پیٹھ آتے رہتےتھے۔آج اس کے نتیجے میں رام مندر سب کے سامنے ہے۔ میرے گرو اور دادا اس تحریک میں شامل تھے۔ اب میں اس تاریخی لمحے کا گواہ بنوں گا، یہ میری خوش قسمتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر رام للا اور رام راجیہ کا تصور ثابت ہو رہا ہے۔ رام مندر کا کام مشکل تھا۔ لیکن یہ پربھو کی پہلے سے کی ہوئی مہربانی ہے ۔ ہم سب اس مہم کا حصہ ہیں۔ اگر مرکز میں مودی حکومت نہ ہوتی تو اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام ناممکن ہوتا۔اب پورے ملک رام للا کو دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سماج وادی پارٹی اور دیگر پارٹیوں کے کردار کو جانتے ہیں۔
یوگی نے کہا کہ اگر وہ وزیر اعلیٰ نہ ہوتے تب بھی وہ رام مندر تحریک سے جڑے ہوتے اور پچھلی سیٹ پر بیٹھنے میں فخر محسوس کرتے۔ یہ کریڈٹ لینے کا وقت نہیں ہے۔ رام تو’ پرم پتا پرمیشور’ ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا