رام بن میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی گونج

0
0

رمن کمار کیسر، سکریٹری پاور ڈیولپمنٹ نے گول بلاک میں وی بی ایس وائی میں کی شرکت
لازوال ڈیسک
رام بن// حکومت کی تبدیلی کی پہل کے ایک حصے کے طور پر، "وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت رمن کمار کیسر، سکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے رام بن ضلع کے گول بلاک کا دورہ کیا۔اس دوران مختلف تقریبات میں شامل ہوتے ہوئے، انہوں نے مقامی لوگوں اور طلباء سے بات چیت بھی کی۔سکریٹری نے وی بی ایس وائیکے تحت کلیمست پنچایت میں مرکزی تقریب کی صدارت کی، جہاں انہوں نے یاترا کے پیچھے وزیر اعظم کے وژن کو شیئر کیا۔ اس کا مقصد دیہی برادریوں میں بیداری کو بڑھانا اور سرکاری فلاحی اسکیموں کے استعمال میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کلمست پنچایت کے باشندوں کو سماجی و اقتصادی بااختیار بنانے کے لیے مختلف سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں آگاہ کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر آج کے اقدام پر زور دیا۔وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت رام بن میں حاصل ہونے والی پیش رفت کی ستائش کرتے ہوئے سکریٹری کیسر نے نچلی سطح پر ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیم، ہنرمندی کی ترقی، اور پائیدار اور جامع پنچایت ترقی کے لیے محکموں، پی آر آئیز، اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کے درمیان لازمی تعاون کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔وہیںڈپٹی کمشنر بصیر الحق چوہدری کے زیراہتمام، آئی ای سی وینز نے ضلع کی 132 پنچایتوں کا احاطہ کرتے ہوئے انڈ، دھیڈا، مہاکنڈ اور کلمستہ کا دورہ کیا۔ جبکہ اس اقدام نے مختلف فلیگ شپ سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرکے ہزاروں لوگوں کو ان کی دہلیز پر فائدہ پہنچایا ہے۔فائدہ اٹھانے والوں نے "میری کہانی میری زبانی” کے ذریعے سرکاری فلاحی اسکیموں کے ٹھوس فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کامیابی کی کہانیاں شیئر کیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا