ڈپٹی کمشنر نے لگائے گئے تشخیصی کیمپ کا دورہ کیا
لازوال ڈیسک
رام بن //رام بن میں خصوصی طور پر معذور افراد کیلئے معاون آلات کی تشخیص کے لیے ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔وہیںڈپٹی کمشنر مسرت اسلام نے ایس ڈبلیو ڈی کی طرف سے المکوکے تعاون سے لگائے گئے تشخیصی کیمپ کا دورہ کیا تاکہ خصوصی طور پر معذور افراد کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے جنہیں امدادی آلات کی ضرورت ہے۔وہیںاس موقع پر میونسپل کونسل کی صدر سنیتا سمبریا، کونسلر خالد وانی اور کئی دیگر عہدیدار موجود تھے۔محکمہ سماجی بہبود اور المکوکی کوششوں کو سراہتے ہوئے ڈی سی نے ضرورت مند افراد کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔وہیںکیمپوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے، ڈی ایس ڈبلیو او راہل گپتا نے بتایا کہ کل 05 کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بٹوٹ سے بانہال تک پورے ضلع رام بن کا احاطہ کیا گیا ہے تاکہ مصنوعی امداد کی تقسیم کو 100 فیصد یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تشخیصی کیمپوں کا مقصد پی ڈبلو ڈیز کی ضرورت کا اندازہ لگانا اور انہیں ان کی ضرورت کے مطابق معاون آلات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے تمام کیمپوں کی ذاتی طور پر نگرانی کی جا رہی ہے اور خصوصی ضروریات کے حامل تمام افراد تک سکیموں کے فوائد پہنچانے کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں۔اس تقریب میں مقامی پی آر آئیز اور کونسلرز بھی شامل تھے جنہوں نے مصنوعی امداد میں %سو فیصدسچوریشن کو یقینی بنانے میں محکمہ سماجی بہبود کی کوششوں کو سراہا۔