رام بن: محکمہ آیوش نے زرعی آیوروید پر کسانوں کے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا

0
0

پنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے ہربل باغات تیار کریں:ڈاکٹر مسعود اقبال
لازوال ڈیسک
رام بن// محکمہ آیوش رام بن نے آج یہاں ضلع میں دواؤں کے پودوں کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے کسانوں کے لیے ایگری آیوروید کے موضوع پر ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔وہیںدواؤں کے پودوں کی اہمیت اور ان کے استعمال پر لیکچر دیتے ہوئے، آیوش کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مسعود اقبال زرگر نے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے ہربل باغات تیار کریں۔ انہوں نے آیوش ادویات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، اس کے علاوہ انسانوں میں مجموعی طاقت اور قوتِ حیات کو بھی بہتر کرتی ہیں۔ انہوں نے ادویاتی پودوں کی کاشت اور مارکیٹنگ کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں پر بھی تفصیل سے بات کی۔وہیںکسانوں نے ضلع بھر میں بیداری کیمپوں کے انعقاد کے لیے آئی ایس ایم ڈپارٹمنٹ رام بن کی ستائش کی اور عہدیداروں سے کسانوں کے فائدے کے لیے اس طرح کے مزید کیمپ منعقد کرنے پر زور دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا