ایک لوڈ کریئر آٹو کو حادثہ پیش آیا،دیررات تک بچائوکارروائی،پانی کابہائوتیز،کوئی سراغ نہ مل سکا
مشکور احمد
رام بن ؍؍رام بن کے نزدیک ایک لوڈ کریئر آٹو کا حادثہ پیش آنے سے 3 لوگ چناب برد ہوئے ہیں یہ حادثہ آج بعد دوپہر اس وقت پیش آیا جب ایک لوڈ کریئرلوڈ آٹو زیر نمبر JK19 ۔9605 ادھمپور سے رام بن کی طرف آرہا تھا اور کیفٹیریہ موڑ رام بن کے مقام پر شاہراہ سے لڑک کر گاڑی چناب میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرئیور سمیت 3 لوگ چناب برد ہوئے ہیں ۔حادثہ کے فوراً بعد سول قیو آر ٹی، ایس ڈی آر ایف، پولس انڈین آرمی اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اور بچاؤ کارروائی کرنے لگے ۔اس دوران چناب کے تیز بہاؤ میں بچاؤ کاروائیاں ناممکن ہوئی ہے اور شام دیر گئے تک بچاؤ کاروائی جاری رہی تاہم کوئی بھی سراغ نہ ملا پیش آئے سڑک حادثہ میں چناب برد ہونے والوں کی شناخت بھرت سنگھ ولد تیز رام ساکنہ تیلی ماجرہ سیری رام بن عمر 52 سال ، ویکرم سنگھ ولد بھرت سنگھ ساکنہ تیلی ماجرہ رام بن عمر 30سال اور روہت کوچ ولد سرجیت کٹوچ ساکنہ گلی باس رام بن عمر 17سال کے طور ہوئی ہے۔ دریں اثنا یہ حادثہ آج بعد دوپہر رونما ہوا جب ایک لوڈ کریئر آٹو ادھمپور سے رام بن آرہا تھا اور رام بن پہنچتے ہی گاڑی شاہراہ سے لڑک کر دریا چناب میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرئیور سمیت 3افراد چناب برد ہوئے ہیں تاہم بچاؤ کاروائی جاری رہی اور شام تک کوئی بھی سراغ نہ ملا اس دوران پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران بھی بچاؤ کاروائی کی نگرانی کر رہے تھے۔