رامبن-گول سڑک دھنسنے کے باعث 2 درجن مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں

0
0

بجلی کی سپلائی متاثر، سڑک ٹریفک کے لیے بند؛ ڈی سی نے لازمی خدمات کو فوری بحال کرنے کا حکم دیا

عبدالطیف ملک

رامبن؍جمعرات کی شام رامبن ضلع میں پانچ کلومیٹر رامبن-گول سڑک پر سڑک دھنس جانے سے تقریباً دو درجن مکانات میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، حکام نے بتایا۔ذرائع کے مطابق رامبن کے پرنوٹ علاقے میں 20-23 رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ اہل خانہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سڑک کو بلاک کر دیا گیا ہے اور کسی بھی گاڑی کو راستے پر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔
دیپ کمار، تحصیلدار رامبن نے کے این او کو بتایا کہ 23 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔املاک کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) رامبن، بصیر الحق چودھری نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جب کہ سڑک کے رابطے کی بحالی کا کام جاری ہے۔’’رامبن-گول روڈ پر 5 کلومیٹر پر بڑے پیمانے پر دھنسنا/ڈوبنا! روڈ بلاک کر دیا گیا، تمام گاڑیاں رک گئیں۔ سڑک کے ڈوبنے سے متاثر ہونے والی سڑک کنیکٹیویٹی اور بجلی کی سپلائی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ رامبن-گول روڈ فی الحال بلاک ہے،‘‘ڈی سی رامبن نے پر لکھا۔
انہوں نے سڑک کنیکٹیویٹی، بجلی اور ضروری خدمات کی دستیابی کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت دی جس میں پرنوٹ میں رامبن-گول مین روڈ کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر ایمبولینس لگانا بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر رامبن کی ہدایت پر، ایمبولینس کو جائے وقوع پر کھڑا رکھا گیا ہے، متاثرہ علاقے میں رابطہ اور بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لیے مرد اور مشینری کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا