رامبن پولیس نے آپریشن سنجیوانی کے تحت 70 کلو پوست کا بھوسا برآمد کیا

0
0

رامبن پولیس نے آپریشن سنجیوانی کے تحت 70 کلو پوست کا بھوسا برآمد کیا

  • لازوال ڈیسک

رامبن//رامبن پولیس نے شان محل، رامبن کے قریب ایک ناکے کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا، اور پوست کے بھوسے نما مادہ برآمد کیا۔ معمول کی ناکا چیکنگ کے دوران، پولیس اسٹیشن رامبن کی ایک ٹیم نے ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK-22-A-7997 جو کشمیر سے جموں کی طرف آرہا تھا، کو چیکنگ کے لیے روکا اور دوران چیکنگ مذکورہ ٹرک سے 70 کلو پوست بھوسے نما مادہ برآمد ہوا۔وہیں پوچھ گچھ پر ٹرک کے ڈرائیور نے اپنی شناخت شکیل احمد بھٹ ولد غلام رسول بھٹ ساکنہ چکی حاجی، تحصیل کیگام ضلع شوپیاں کے طور پر ظاہر کی۔ اس سلسلے میں، ایف آئی آر نمبر 241/2023زیر سیکشن 8/15 NDPS ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ رامبن میں درج کیا گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا