رامبن میں گاڑی دریائے چناب میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

0
0

رامبن میں گاڑی دریائے چناب میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

لازوال ڈیسک

رامبن// جمعہ کو رامبن ضلع میں کیفٹیریا موڑ کے قریب ایک گاڑی دریائے چناب میں گرنے سے کم از کم تین افراد کی موت ہو گئی۔

 

اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی کیفٹیریا موڑ کے قریب دریائے چناب میں جاگری اور حادثے کے فوراً بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف اور رضاکار گروپ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

اس واقعہ میں تین افراد کی موت ہوگئی اور ان کی شناخت بھرت سنگھ ولد تیج رام، وکرم سنگھ ولد بھرت سنگھ دونوں ساکنہ تیلی ماجرا اور روہت کٹوچ ولد سرجیت کٹوچ ساکن گلی بس رامبن کے طور پر ہوئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا