رامانند نے ڈائیونگ میں جیتا طلائی

0
0

یواین آئی
بنگلور؍؍ رامانند شرما نے یہاں جاری 10 ویں ایشیائی عمر گروپ چمپئن شپ میں ڈائیونگ میں ہندستان کو پہلا طلائی تمغہ دلا دیا۔ہندستان نے ڈائیونگ مقابلوں کے پہلے دن ایک طلائی ، تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا جس سے ہندستان کے مقابلہ میں تمغوں کی تعداد 16 طلائی سمیت 57 پہنچ گئی ہے ۔ آرمی انسٹی ٹیوٹ پنے کے ٹرینی 21 سالہ شرما نے ایک میٹر اسپرنگ بورڈ مقابلے میں 300.80 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ جیتا جبکہ سدھارتھ پردیسی نے 272.25 پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔ایران نے اس مقابلے کا سلور جیتا۔ مردوں کی تین میٹر ڈائیونگ میں ستیش کمار پرجا پتی اور این ولسن سنگھ نے 217.26 پوائنٹس کے اسکور کے ساتھ سلور جیتا۔چین نے اس مقابلے میں طلائی جیتا۔ پلک شرما نے لڑکیوں کی ایک میٹر اسپرنگ بورڈ مقابلے میں 186.70 پوائنٹس کے ساتھ سلور حاصل کیا۔انڈونیشیا نے طلائی جیتا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا