محمد لطیف ہکلہ
جموں؍؍راشٹریہ گئو رکشا وہینی کی ایک میٹنگ آج جموں میں قومی نائب صدر گئو رکشا وہینی امریش گوئیل کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جس میں جموں وکشمیر میں جاری تنظیم کے کام کا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کی صدارت جموں کشمیر کہ صدر بیکیش سنگھ پٹھانیہ نے کی۔اس موقعہ چوہدری علی محمد چیچی راشٹریہ گئورکشا واہنی گوسیوا سنگھ صدر مسلم پارکوشٹ جموں وکشمیر نائب صدر چودھری نور عالم ریاستی نائب صدر شیو سندیپ سنگھ ریاستی یووا مورچہ صدر پون سنگھ سانبہ ضلع صدر یودھیشتھر سنگھ سنبیال ادھم پور ضلع صدر ایس ایچ کرنیل سنگھ کے علاوہ تنظیم کے دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی۔