’راشٹریہ ایکتا دیوس، رن فار یونٹی اور جموں و کشمیر یو ٹی کا یوم تاسیس‘

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے تیاریوں کا لیاجائز ہ ؛تقریبات کے بغیر کسی پریشانی اور احسن اِنعقاد کویقینی بنانے کی ہدایات

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں راج بھون میں ’راشٹریہ ایکتا دیوس‘، ’رن فار یونٹی ‘پروگرام اور جموں و کشمیر یو ٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری اتک ڈولو، ڈی جی پی نلن پربھات،پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ چندراکر بھارتی، اے ڈی جی پی لأ اینڈ آرڈر وِجے کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز اور سینئر افسران نے ذاتی طور پر بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔

https://jkrajbhawan.nic.in/
اَفسران نے مختلف پروگراموں کی عمل آوری کے لئے اَپنی تجاویز پیش کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ راشٹریہ ایکتا دیوس، رن فار یونٹی اور جموں و کشمیر یو ٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات کے بغیر کسی پریشانی اور احسن اِنعقاد کے لئے تمام اِنتظامات کو یقینی بنائیں۔اَفسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹروں میں’’رن فار یونٹی‘‘ کا اِنعقاد کریں اور’ ایک بھارت شریشٹھ بھارت ‘کے جذبے کو منانے کے لئے مختلف عمر کے شہریوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے صوبائی کمشنروں، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور سینئر پولیس اور اِنتظامی اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ جموں اور سری نگر میں جموں و کشمیر یو ٹی یوم تاسیس کی شاندار تقریبات کے لئے تمام اِنتظامات کریں۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ بلاتعطل بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے ، مناسب صفائی ستھرائی کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں اور سیکورٹی اور امن و امان کے سلسلے میں وسیع اِنتظامات کریں۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا