راج کمار راؤ کو آئندہ انتخابات کے لیے نیشنل آئیکن مقرر کیا گیا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے پانچ ریاستوں کے آئندہ اسمبلی انتخابات اور 2024 کے عام انتخابات میں لوگوں کی شرکت بڑھانے کے مقصد سے جمعرات کو اداکار راجکمار راؤ کو اپنا قومی آئیکن مقرر کیا۔ووٹروں بالخصوص نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور ای سی آئی کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں راج کمار اور ای سی آئی کے مابین ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جب لوگ خاص طور پر نوجوان انتخابی عمل میں حصہ لیتے ہیں اور حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تو یہ بہترین احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے نوجوان ووٹرز پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے آگے آئیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پانچ ریاستوں راجستھان، تلنگانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور میزورم کے علاوہ ووٹر لسٹ میں تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کل سے ایک خصوصی مہم شروع کرنے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن نوجوانوں کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کے لیے وزارت تعلیم کے ساتھ ہاتھ ملانے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ میزورم میں 7 نومبر کو انتخابات ہوں گے، جبکہ 90 رکنی اسمبلی والے چھتیس گڑھ میں 7 اور 17 نومبر کو دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں بالترتیب 17 اور 30 ??نومبر کو انتخابات ہوں گے۔ راجستھان میں پہلے 23 نومبر کو ووٹنگ ہونی تھی لیکن اب 25 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا