دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی شعبے میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا
یواین آئی
نئی دہلی؍؍وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی شعبے میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں وزرائے دفاع نے گزشتہ ماہ دہلی میں منعقدہ ‘انڈس ایکس’ کانفرنس اور آج سے ہندوستان میں شروع ہونے والی تینوں فوجوں کی دو طرفہ مشق ‘ٹائیگر ٹرامف’ کا بھی جائزہ لیا۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ بحر ہند کے علاقے میں ‘انسداد بحری قزاقی’ کارروائیوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ دونوں وزراء نے ہندوستان-امریکہ دفاعی تعاون کے روڈ میپ کو لاگو کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون کے امور جیسے کہ ہندوستانی شپ یارڈز میں امریکی بحریہ کے جہازوں کی مرمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزراء نے گزشتہ سال نومبر میں دونوں ممالک کے درمیان ٹو پلس ٹو مذاکرات کے دوران ملاقات کی تھی۔