راجیہ سبھا کی تین نشستوں کیلئے تلنگانہ کانگریس کے کئی خواہشمندوں نے مہم شروع کردی

0
0

حیدرآباد۔// کانگریس کے تلنگانہ یونٹ کو آنے والے دنوں میں مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لیے خواہشمندوں نے بڑے پیمانہ پر مہم شروع کردی ہے، یہ نشستیں اپریل میں مخلوعہ ہوں گی کیونکہ ایوان بالا کے تین ارکان جے سنتوش کمار، وی روی چندرا اور لنگیا یادوکی معیاد ختم ہورہی ہے۔تلنگانہ کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں 64 نشستوں پر کامیابی کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی بار اقتدار میں آنے والی کانگریس راجیہ سبھا کی دو اور اپوزیشن بھارت راشٹرا سمیتی (بی آرایس) ایک نشست آسانی سے حاصل کرسکتی ہے۔ کانگریس پارٹی کے کئی تجربہ کار رہنما ایوان بالا میں رکنیت کے خواہشمند ہیں،ان میں سابق وزراء کے جاناریڈی،مانڈواوینکٹیشور راؤ، سابق ایم پی وی ہنمنت راؤ، کے وی پی رام چندر راؤ، اے آئی سی سی سکریٹری جی چنا ریڈی اور تلنگانہ جنا سمیتی (ٹی جے ایس) صدر پروفیسر ایم کودنڈارام بھی شامل ہیں۔انا ریڈی نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے جئے ویر ریڈی کے لیے کانگریس کا ٹکٹ حاصل کیا، جس نے ناگرجناساگر حلقہ پر کامیابی حاصل کی۔ کانگریس کے بزرگ رہنما قومی سیاست میں خدمات انجام دے کر اپنے طویل سیاسی کیرئیر کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔وی ہنمنت راو، جو سیاسی حلقوں میں وی ایچ آر کے نام سے مشہور ہیں، بھی کانگریس پارٹی سے اپنی غیر متزلزل وفاداری اور پی سی سی سربراہ بننے اور بعد میں وزیراعلی بننے کے لیے اے ریونت ریڈی کی حمایت کی وجہ سے ایوان بالا کے لیے نامزدگی حاصل کرنے کی امید کر رہے ہیں۔ ریاست کے سابق وزیر جی چنا ریڈی، جنہوں نے اپنی ونپرتی کی نشست کو سیاست میں قدم جمانے والی میگھا ریڈی کے لیے قربان کر دیا بھی راجیہ سبھا کی نشست کی توقع کررہے ہیں۔ کانگریس کے ایک اور سرکردہ لیڈر جو راجیہ سبھا کی نشست پر نظریں جمائے ہوئے ہیں وہ سابق رکن پارلیمنٹ کے وی پی رامچندرا راؤ ہیں۔ وہ غیر منقسم آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی وائی ایس راج شیکھرا ریڈی کے قریبی ساتھی تھے۔ سابق وزیر مانڈواوینکٹیشور راؤ، جو اسمبلی انتخابات سے کچھ دن پہلے کانگریس میں شامل ہوئے تھے، بھی ایوان بالا کی رکنیت کے خواہشمندوں میں شامل ہیں۔
کیا کانگریس ٹی جے ایس صدر سے کیا گیا وعدہ پورا کرے گی؟
ٹی جے ایس کے سربراہ اور عثمانیہ یونیورسٹی کے سابق پروفیسر کودنڈارام، جنہوں نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی غیر مشروط حمایت کی تھی، کے راجیہ سبھا کے لیے نامزد ہونے کا ایک بہتر موقع ہے کیونکہ اے آئی سی سی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ان کے لیے اہم عہدہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔کانگریس، جو ریاست میں بی آر ایس کا تختہ الٹنے کے بعد پرجوش موڈ میں ہے، کو ایوان بالا کے لیے امیدواروں کے انتخاب کے عمل میں مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ اس پارٹی میں کئی برسوں سے مضبوط وفاداری رکھنے والے ممتاز لیڈران ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا