راجیو گاندھی کے خواب پورے کریں گے: راہل

0
0

نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں جدید ہندوستان کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس ان کی سالگرہ کے موقع پر راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کانگریس ان کے خواب پورے کرے گی کانگریس اور پارٹی کے تمام سینئر لیڈروں نے آج سابق وزیر اعظم کو ان کے 80ویں یوم پیدائش پر یاد کیا اور انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پارٹی ان کے خوابوں کو پورا کرے گی۔

اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا "پاپا ایک ہمدرد شخصیت کے مالک ، ہم آہنگی اور خیر سگالی کی علامت تھے۔ آپ کی تعلیمات میری تحریک ہیں اور میں آپ کے ساتھ اپنی یادیں لے کر ہندوستان کے لیے آپ کے خوابوں کو پورا کروں گا۔”

مسٹر کھڑگے نے کہا "راجیو گاندھی کی زندگی کے کام کی سب سے بڑی یادگار ہندوستان کی ہمدردی، شفا یابی اور مفاہمت کی وراثتی ثقافت کو زندہ کرنا، فکری آزادی کو فروغ دینا، تکنیکی اختراعات اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔”

انہوں نے کہا "یہ ایک متوازن نقطہ نظر کے ساتھ حاصل کیا جائے گا جو پنچایتی راج کی سطح پر خوشحالی کو مساوات کے ساتھ جوڑتا ہے، اس طرح ایک ہم آہنگ، منصفانہ، انصاف پسند اور ترقی پسند قوم کے لیے ان کے وژن کا ہم احترام کرتے ہیں، راجیو گاندھی جی کو ان کی 80 ویں یوم پیدائش پر سنٹرل ہال، سنویدھان سدن نیں ہمارا خراج عقیدت۔”

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا