راجیش کمار نے چندی گڑھ میں پاور گرڈ ’ابھیویاکتی‘ انٹرا ریجنل کلچرل میٹک ا افتتاح کیا

0
0

جیتنے والوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی تقریب کے شرکاء کو ٹرافیاں اور یادگاری نشانات بھی پیش کیے گئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ، ناردرن ریجن ٹرانسمیشن سسٹم-II کے ملازمین اور لداخ، جموں و کشمیر،ہماچل ، پنجاب اور ہریانہ کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ان کے خاندان کے افراد کی رنگ برنگی ملبوسات میں دلکش پرفارمنس نے سالانہ انٹرا ریجنل کلچرل فیسٹیول کو مزید شاندار بنایا ۔واضح رہیپاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا، ناردرن ریجن -II کے زیر اہتمام ’ ابھی ویاکتی2023‘ ثقافتی تہوار اور روایتی دستکاری کی نمائش 25 نومبر 2023 کی شام کو ایس ڈی کالج آڈیٹوریم چندی گڑھ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر پاور گرڈ NRTS-II کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجیش کمار مہمان خصوصی تھے۔ وہیںراجیش کمار نے کلچرل میٹ کا افتتاح کیاجہاںبڑی تعداد میں مہمانوں، پاور گرڈ ملازمین اور خاندانوں کی موجودگی میں روایتی چراغ جلا کر دستکاری نمائش کا افتتاح کیا۔دریںا ثناء چار شمالی ریاستوں کے ٹیلنٹ پر مشتمل ثقافتی میلے نے سامعین کو رنگا رنگ موسیقی کی دھڑکنوں پر جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور مختلف پرفارمنس میں جذبات نے انہیں جذباتی طور پر متحرک کر دیا۔ یہ ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کے لیے ایک اہم تقریب تھی کیونکہ علاقے کے شوقیہ ٹیلنٹ اپنی ثقافتی روایات کو اجاگر کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ وہیںتقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کی جانب سے جیتنے والوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی تقریب کے شرکاء کو ٹرافیاں اور یادگاری نشانات بھی پیش کیے گئے اور دستکاری نمائش میں جن شرکاء نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی انہیں مہمان خصوصی نے انعامات سے نوازا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا