تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ راجپورہ پلوامہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقادکیا گیا لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے میڈیکل کیمپ میں شرکت کرکے اپنا علاج و معالجہ کرایا۔تفصیلات کے مطابق راجپورہ پلوامہ میں الانصار فاؤنڈیشن جموں و کشمیر اور بخاری ویلنس سینٹر راجپورہ کے باہمی اشتراک سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے اپنا طبی معائینہ کرایا اور مفت ادویات بھی حاصل کی۔ اس موقع پر مریضوں کیلئے مختلف قسم کے ٹسٹس اور تھرپیز کی سہولیات بھی بالکل مفت دستیاب رکھی گئی تھی۔ راجپورہ میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر مقامی لوگوں نے الانصار فاؤنڈیشن اور بخاری ویلنس سینٹر کا شکریہ ادا کیا۔