راجوری کے سرحدی علاقے پکھرانی میں بلاک دیوس کا انعقاد

0
0

عوام کے تمام حقیقی مسائل کو مرحلہ وار طریقہ سے دور کیا جائے گا: ڈی سی
زوال ڈیسک
راجوری// بلاک دیوس پہل کے تحت ایک قابل ستائش اقدام میں، ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے آج یہاں قلعہ درہل بلاک کے سرحدی علاقے پکھرانی میں عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ کی صدارت کی۔جس کا بنیادی مقصد عوام کی دہلیز تک مسائل کے حل کو پہنچانا تھا۔وہیںکیمپ کے دوران عوام اور ان کے نمائندوں نے کئی مسائل اٹھائے جن میں سڑکوں کے بہتر ڈھانچے کی ضرورت، سرکاری اداروں کی اپ گریڈیشن، صحت کی بہتر سہولیات اور عملے کی کمی، لوہا کٹھہ روڈ، سرحدی بنکرز، ایچ ایس ایس میں اردو لیکچرر کے مسائل شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے عوام کی طرف سے اٹھائے گئے تمام مسائل کو صبر سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی تحفظات کو مرحلہ وار دور کیا جائے گا۔ لوہا کٹھہ سڑک سے متعلق خدشات کے جواب میں، ڈپٹی کمشنر نے پی ڈبلیو ڈیکے ایگزیکٹو انجینئر کو ذاتی طور پر سائٹ کا دورہ کرنے اور اس معاملے پر ایک جامع رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔مزید برآں، یہ بات قابل غور ہے کہ لام کے باشندوں اور سرپنچ نے جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت حاصل ہونے والی قابل ذکر پیش رفت پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وہیںایچ ایس ایس قلعہ درہال میں اردو لیکچرار کے مطالبے پر جواب دیتے ہوئے ڈی سی نے عوام کو یقین دلایا کہ فیکلٹی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔ اسی طرح عوامی رابطہ کیمپ کے دوران پیش کئے گئے دیگر مسائل اور مطالبات پر توجہ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وکاس کنڈل نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کی مشکلات کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے کام کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا