تھنہ منڈی،بحروٹ،عظمت آباد اور چنگس سے چوالیس مویشی بازیاب
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈیمویشی اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تھنہ منڈی سے راجوری پولیس نے چالیس مویشیوں کو بازیاب کیا ہے ۔وہیں ایک کاروائی میں چنگس کے مقام سے چار مویشیوںکو بازیاب کیا گیا ہے ۔واضح رہے راجوری پولیس نے چار مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے 44مویشیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ شریف روڈ پر پولیس نے محمد دین ولد فقر دین نامی ایک تسکر سے بیس مویشیوںکو بازیاب کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ پولیس کی ایک اور ٹیم نے محمد اکبر ولد ولی محمد سے بحروٹ کے مقام پر دس مویشیوں کو بازیاب کروایا ہے۔وہیں پولیس کی ایک اور ٹیم نے عظمت آباد سے محمد شبیر ولد سائیں محمد سے دس مویشیوں کو بازیاب کیا ہے۔اس سلسلہ میں پولیس نے تھانہ پولیس تھنہ منڈی میں تین الگ الگ معاملات زیر نمبر 49, 50, 51/2018 u/s 188 RPC 3 PCAدرج کئے ہیں۔واضح رہے پولیس نے ان مویشیوں کو ایس ایچ او تھنہ منڈی نذیر احمد ڈار کی قیادت اور ایس ڈی پی او تھنہ منڈی افتخار احمد چوہدری کی نگرانی میں بازیاب کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پولیس کی ایک ٹیم نے انچارج پی پی چنگس سب انسپیکٹر فرید احمد کی قیادت میں کلر کے مقام پر ایک ناکے کے دوران ایک ٹاٹا موبائیل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے کچھ وقفے پر گاڑی کھڑی کر راہ فرار اختیار کی جس میں تلاشی کے دوران چار مویشی پائے گے ۔اس ضمن میں مویشیوں کو بازیاب کر گاڑی کو ضبط کیا گیا اور ایک معاملہ بھی درج کیا گیا ۔