راجوری پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف لگاتار کریک ڈاؤن جاری

0
0

منشیات کی بڑی کھیپ کے ساتھ منشیات فروش گرفتار
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ضلع راجوری میںآپریشن سنجیونی کے تحت ایک نوجوان کو اس کے قبضے سے بھنگ جیسی مادہ کی برآمدگی کے بعد گرفتار کیا گیا۔وہیں ایس ایچ او راجوری کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے سیلانی پل، راجوری پر ایک نوجوان کو روکا اور اس کے قبضے سے 500 گرام وزنی بھنگ جیسے مادہ کی 23 چلیاں برآمد کیں جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔
تاہم گرفتار ملزم کی شناخت صدام حسین شاہ ولد مظفر حسین شاہ ساکنہ پھلنی، تحصیل بدھل ضلع راجوری کے طور پر کی گئی ہے ۔اس کے بعد پولیس تھانہ راجوری میں ایف آئی آر نمبر 57/2024درج کیا گیا ہے کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے پولیس کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے کیونکہ تفتیش آگے بڑھ رہی ہے ۔
واضح رہے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران پولیس تھانہ راجوری کی پولیس ٹیم کے ذریعہ ’’آپریشن سنجیوانی‘‘ کے تحت منشیات کی تجارت کے کنڈکیٹ اور اس کے معاون ڈھانچے کو تباہ کرنے کے مقصد سے یہ مسلسل تیسری بار منشیات کی برآمدگی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا