راجوری میں ٹریفک کا نظام کب سدھرے گا ؟

0
0

حادثات ہونے کے باوجود بھی اوور لوڈنگ پر نہیں ہو رہی کارروائی
شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ ضلع راجوری میں ہر روٹ سے اکثر یہی شکایت آتی ہے کہ مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ زیادہ ہوتی ہے مگر اس کے باوجود بھی ٹریفک پولیس کی جانب سے ایسی مسافر بردار گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی نہیں ہوتی جو اوور لوڈنگ کرتے اسی سلسلہ میں متعدد شہریوں نے ’لازوال ‘کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کی اگر ٹریفک پولیس ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرے جو مسافر گاڑیوں میں معمول سے زیادہ مسافر بٹھاتے ہیں تو اس میں کمی واقع ہوگی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب بھی کوئی حادثہ ہوتا ہے تو اس کے دو یا تین روز تک ٹریفک پولیس حرکت میں آتی ہے مگر اس کے بعد دوبارہ سے وہی معمول ہو جاتا ہے ۔لوگوں نے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے اپیل کی ہے ضلع راجوری کے اندر الگ الگ روٹوں پر چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے جو اوور لوڈنگ کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا