راجوری میں فوجی پیکٹ پر ملی ٹنٹوں کے حملے میں جوان زخمی

0
0

جموں، 22 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں پیر کی علی الصبح ملی ٹنٹوں نے ایک فوجی پیکٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے در افتادہ گائوں گنڈوہ میں دہشت گردوں نے پیر کی علی الصبح ایک فوجی پیکٹ پر حملہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں نے اس حملے کا بھر پور جواب دے کر ایک بڑے حملے کو ناکام کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ طرفین کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں ایک جوان زخمی ہوا۔
حکام نے بتایا کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اور طرفین کے درمیان رک رک کر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا