راجوری میں غیر مقامی منشیات فروشوں کے قبضے سے22 کلو ہیروئن ضبط

0
0

ضبط شدہ منشیات کی کھیپ سرحد کے اس پار سے راجوری لانے کو بھی خار ج از امکان قرار نہیں دیاجا سکتا:امرتپال سنگھ
شیراز چوہدری

راجوری ؍؍منشیات فرشوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی میں جموں و کشمیر پولیس نے راجوری میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو سمگلروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک بین ریاستی منشیات فروشی کے ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تقریباً22 کلو گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد کیاہے جس کی مارکیٹ میں کروڑوں کی مالیت ہے ۔یہ گرفتاری راجوری ضلع کے سندر بنی علاقے میں کی گئی ہے اور اس سے جڑے تمام پہلوئوں کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجوری امرت پال سنگھ (آئی پی ایس) نے کہا صحافیوں سے بات چیر میں کہا کہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بدھ کی شام دیر گئے دو مشتبہ افراد راجوری سے جموں کی طرف ایک گاڑی میں جارہے ہیں اور اس پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیمیں تعینات کی گئیں ۔ضلع بھر میں الرٹ اور موجودہ ناکوں کو روکنے کے لیے مضبوط کیا گیا جبکہ کچھ موبائل MCVPs بھی قائم کیے گئے ۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ بدھ کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے ایک گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK01AB ،5470 تھا جموں راجوری پونچھ قومی شاہراہ پر آئی ٹی آئی سندربنی کے قریب پولیس ناکے پر روکا گیا ۔کار میں دو پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد سفر کر رہے تھے جس کی تلاشی لی گئی جس سے بھاری مقدار میں ہیروئن جیسا مادہ برآمد کیا گیا جو کہ تقریباً 22 کلو گرام ہے یہ بھاری کھیپ ان دو افراد کے قبضے سے برآمد ہوئی ہے جن کی شناخت اونکار سنگھ ولد کرم سنگھ ساکن گائوں تلونڈی برتھ ضلع گورداسپور پنجاب اور شمشیر سنگھ ولد نرمل سنگھ ساکن گاؤں برتھمل تحصیل گورداسپور پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔ ایس ایس پی راجوری امرت پال سنگھ آئی پی ایس نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان کو ایف آئی آر 42/2023 تحت سیکشنS 8/21/22/25/27A/29/ میں ایک مقدمہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے پولیس تھانہ سندربنی میں 60 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ "معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام آگے اور پیچھے تعلقوں کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور تفتیش کے دوران اس معاملے میں مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے گرفتار شدگان ہیروئن کو راجوری سے پنجاب کی طرف لے جارہے تھے کہ عین موقع پر انہیں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔مذکورہ نیٹ ورک کا نارکو ٹیرر سے تعلق ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے بتایا کہ اس حوالے سے بھی گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ راجوری میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ضبط شدہ منشیات کی کھیپ سرحد کے اس پار سے راجوری لانے کو بھی خار ج از امکان قرار نہیں دیاجا سکتا۔انہوں نے کہاکہ پوچھ تاچھ ہو رہی ہیں اور آنے والے دنوں کے دوران مزید انکشافات متوقع ہے۔ایس ایس پی راجوری نے اسے انسداد منشیات فرنٹ پر پولیس کی ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس برآمدگی کے منشیات کے دہشت گردی کے پہلو کی بھی جانچ کی جارہی ہے ۔ایس ڈی پی او نوشہرہ توصیف احمد اور ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ محمد رفیع گری کی نگرانی میں ایس ایچ او سندربنی دیپک پٹھانیا کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ان دونوں پیڈلرز کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا