راجوری میں غیرقانونی اور ناجائز تجاوازت کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاﺅن

0
0

73 ڈھانچے ہٹائے گے ،کاروائی کے دوران بھاجپا کے مقامی کارکنان نے ہنگامہ بھی کیا
عمرارشدملک
راجوریضلع انتظامیہ کی طر ف سے راجوری میں غیر قانونی اور ناجائز تجاوازت کے خلاف کاروائی کاسلسلہ جاری ہے دو ماہ قبل بیلاقالونی میں ناجائز تجاوازت کوہٹایا گیا تھا جس کے بعد چند روز قبل کوٹرنکہ میں بھی غیر قانونی تجاوازت کو ہٹایا گیا اس سلسلہ کوجاری رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ راجوری نے قصبہ کے گوجرمنڈی چوک سے عبداللہ پُل تک غیر قانونی اور ناجائز تجاوازت کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کیا اور آخری اطلاع تک یہ سلسلہ دیرشام تک جاری رہا ۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ پُل تا گوجرمنڈی میں اکثر ٹریفک جام رہتا تھا اور درجنوں بار قصبہ کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ اس ٹریفک جام کو ختم کرنے غیر قانونی تجاوازت کو ہٹا یا جائے جب ریاستی وزیراعلیٰ نے راجوری میں عوامی دربار منعقدکیا تووہاں بھی درجنوں وفود نے زور دے کرکہا کہ راجوری قصبہ میں ٹریفک جام کی وجہ سے ہر طبقہ کو نقصان ہورہا ہے اور اس سلسلہ میں انتظامیہ سے بھی ہم نے اپیل کی لیکن کسی نے کچھ نہیں کیا ۔ وہیں دربار کے دوران ہی وزیراعلیٰ نے وفود کو یقین دہانی کروائی کے ٹریفک جام کو جلد ہی ختم کردیا جائے گا ۔ وہیں اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ نے ٹھوس کاروائی کرنے سے قبل گوجرمنڈی چوک سے عبداللہ پُل تک کے سب دوکانداروں کو نوٹس دے دیا تھا کہ اپنی دوکانوں سے مال کو نکال دو ۔ ذرائع کے مطابق اس کاروائی میں کوآپریٹو اور محکمہ صحت کی کچھ دوکانیں اور رہائشی کوارٹرکو بھی ہٹائے گے جبکہ رہائشی کوارٹروں میں رہنے والے لوگوں کو سامان سمیت صبح ہی نکال دیا گیا تھا اور ان کے رہنے کے بھی بندوبست کئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق دیر شام تک غیر قانونی اور ناجائز تجاوازت کے خلاف کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری تھا جبکہ 73ڈھانچے ہٹائے گے اور مزید کاروائی جاری تھی ۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال اور ایس ایس پی راجوری ہوگل منہاس خود موقع کا جائزہ لینے پہنچے جہاں انہوں نے کہاکہ کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے میڈیا سے بھی بات کی اور کہا کہ عوام کو سہولیات دینے کے لئے ہی یہ اقدام اٹھائے گے ہیں کیونکہ منڈی چوک سے عبداللہ پُل تک ہمیشہ ٹریفک جام رہتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ شہرکو خوبصورت بنایا جائےگا اور عوام کا بھی پورا تعاون ہمارے ساتھ ہے اور ابھی تک کہیںکوئی ہنگامہ نہیں ہوا ۔ ذرائع کے مطابق تقریباً200پولیس اور سی آرپی ایف کے اہلکار تعینات کئے گے تھے تاکہ ماحول پر کنٹرول رکھا جاسکے اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے آفیسران بھی موقع پر موجودہ رہے تاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔ غیرقانونی تجاوازت کے خلاف کریک ڈاﺅن پر لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کو مبارکباد پیش کی تو دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی لیڈروں اور کارکنان نے ہنگامہ بھی کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی لیکن ضلع انتظامیہ کی کاروائی نہیں روکی ۔ اس کاروائی کی نگرانی تحصیلدار راجوری سلام دین کررہے تھے جبکہ میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹوآفیسر منظور لون اور دیگر محکموں کے آفیسران اور سٹاف بھی ہمراہ تھا اور پولیس کے سخت بندوبست بھی کئے گئے تھے وہیں ایس ڈی پی او منجاکوٹ ڈاکٹر امتیاز احمد اس آپریش میں پولیس اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کررہے تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا