مال مویشی پالنے والاطبقہ پریشان ،ایل جی انتظامیہ سے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی اپیل
شیراز چوہدری
راجوری//اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابق کابینی وزیر، چودھری ذوالفقار علی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ راجوری ضلع میں تیزی سے پھیلنے والی جلد کی بیماری سے پیدا ہونے والے چیلنج سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دیں۔ پریس کو ایک بیان میں چودھری ذوالفقار علی نے راجوری ضلع میں جلد کی گانٹھ کی بیماری کے پھیلاو¿ کے بارے میں حکام کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر تشویش کا اظہار کیا۔متعدی بیماری پر قابو پانے کے لیے کوئی ڈاکٹر دوا یا ویکسین نہیں ہے ۔مویشی پالنے والے کسانوں کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے پاس ان کی تلافی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان کسانوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کرنا چاہیے جن کے مویشی کھو گئے ہیں ۔مویشی پالنے والے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور انہیں طبی امداد اور مالی امداد کی شکل میں درکار ریلیف فراہم کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے ڈیری فارمرز اور مویشی پالنے کی صنعت کے لوگوں کے خدشات کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلسل اموات کے ساتھ گھریلو مویشیوں/ڈیری فارم کی وجہ سے جلد کی بے قابو بیماری اور ابھرتی ہوئی صورتحال کو ایل جی جے اینڈ کے کی فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ایل جی سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک ٹاسک فورس تشکیل دے کنٹرول روم قائم کرے اور دیہاتوں پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں طبی ٹیمیں بھیجے ۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مزید وقت ضائع کیے بغیر ماہر ڈاکٹروں کی ادویات اور ٹیمیں راجوری کے متاثرہ دیہاتوں میں بھیجی جائی تاکہ غریب عوام کو اور نقصان نہ ہو ۔