راجوری میں بی ڈی سی انتخابات کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا

0
0

ضلع کی 312 پنچایتوں میں کل 2689 انتخابی فہرست ہے جن میں 1831 مرد اور 858 خواتین شامل ہیں
عارف قریشی

راجوری؍؍ضلعی انتظامیہ راجوری نے آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیر سنگھ کی زیرصدارت اجلاس میں یہاں بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے انتخابات کے انعقاد کو آسان بنانے کے لئے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ان کا حل نکالا۔اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ سشیل کھجوریا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رضوان اصغر ، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر ڈاکٹر عبد الخبیر ، بلاک ڈویلپمنٹ افسران اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع کی 312 پنچایتوں میں کل 2689 انتخابی فہرست ہے جن میں 1831 مرد اور 858 خواتین شامل ہیں۔اے ڈی سی نے انتظامات کے بارے میں بلاک ڈویلپمنٹ افسران سے تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے بتایا کہ پانی اور بجلی کی فراہمی ، پولنگ پارٹیوں کے لئے رہائش ، ریمپ وغیرہ سمیت انتظامات تیار ہیں۔انہوں نے بلاک ڈویلپمنٹ افسران سے کہا کہ وہ جلد از جلد انتخابی فہرستوں کی تصدیق کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ انتخابات کو باآسانی انعقاد کے لئے تمام ضروری سہولیات پولنگ اسٹیشنوں اور آر او اینڈ اے آر او ہیڈکوارٹر پر دستیاب ہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا