راجوری میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

0
0

شیراز چوہدری
راجوری؍؍ جموں و کشمیر پولیس نے راجوری کے دھنور جرالاں گاؤں میں چھاپے کے دوران ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ مشتبہ نقل و حرکت کی کچھ خاص اطلاع پر ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری مدثر حسین کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے راجوری کے دھنور جرالاں گاؤں میں ایک مکان پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش محمد وقار ولد نذیر حسین سکنہ دھنور جرالاں کو روک کر اس کے قبضے سے آٹھ گرام ہیروئن جیسی نشہ آور چیز برآمد ہوئی پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد اس شخص کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر 451/23 زیر سیکشن 8/21/22 NDPS ایکٹ کے تحت پولس تھانہ راجوری میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا