راجوری میں انڈیا الائنس یوتھ ونگ کا اجلاس منعقد

0
0

نوجوانوں کی امید انڈیا الائنس کے امید وارمیاں الطاف ہیں: صدام ملک
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ ہفتہ کے روز انڈیا اتحاد یوتھ ونگ نے نیشنل کانفرنس کے راجوری دفتر میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے یوتھ وینگ کے لیڈران موجود رہے اور اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست سے انڈیا لائنس کے امیدوار میاں الطاف کی انتخابی مہم کی مزید حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور ضلع راجوری میں میاں الطاف کے آنے والے عوامی پروگراموں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور ساتھ ہی میں نوجوان لیڈران کی طرف سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف کے حق میں نعرہ بلند کیے اس موقعہ پر لازوال سے بات کرتے ہوہینیشنل کانفرنس یوتھ ونگ کے صوبائی جوائنٹ سکریٹری صدام ملک نے کہا کہ اس وقت جموں کشمیر کا پڑھا لکھا نوجوان بے روزگاری کا شکار ہے اور نوجوان نسل کے لیے حزب اقتدار جماعت کے سبھی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں موجودہ سرکار بے روز گاری کے اوپر قابو پانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ملک نے مزید کہا کہ وہ دن جلد آنے والا ہے جب میاں الطاف ملک کی پارلیمنٹ میں جموں کشمیر کے نوجوان کی بقا کی بات کریں گے اور نوجوانوں کے مدے اجاگر کریں گے اجلاس میں ریاستی جنرل سکریٹری یوتھ کانگریس اور لوک سبھا انچارج اننت ناگ راجوری شیروز میر ،صوبائی جوائنٹ سکریٹری یوتھ نیشنل کانفرنس صدام ملک ، عرفان زری ،واحد کاسانہ، سید شاداب شاہ، کاکا سنگھ، ڈاکٹر اصف چوہدری ،حق نواز چوہدری ، ایڈوکیٹ طارق نوشاد، ندیم مرزا، معصوم چوہدری، امجد چوہدری، ماجد علی، عامر چوہدری اور دیگر کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا